6 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:16
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کلری کے قریب کارروائی میں چار ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق سول اسپتال کے قریب نانک پاڑہ میں نامعلوم افراد کی رکشہ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دونوں سگے بھائی شامل ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ طارق روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایاز نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ اہلسنت و الجماعت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بنارس پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ سرجانی کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے حیات نامی شخص جاں بحق ہوا۔