تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 فروری 2013
وقت اشاعت: 4:17

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات،14ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں چودہ افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے۔ ناظم آباد گول مارکیٹ اور گلشن موتی محل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے۔تین ڈاکو مارے گئے۔



گولی مار کی پیتل گلی میں فائرنگ سے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار گیا گیا جبکہ رات گئے گارڈن کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد ایک شخص کی نعش پھینک گئے۔ نارتھ کراچی سیکٹر ٹو میں دکان پر فائرنگ سے چالیس سالہ شخص مارا گیا۔ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب لوٹ مار کے دوران پولیس کے پہنچے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔



پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ گلشن اقبال موتی محل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کورنگی الیاس گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نانک واڑہ میں نامعلوم افراد کی رکشہ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسگے بھائی زخمی ہوگئے۔



صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ بنارس پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ طارق روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سرجانی میں دوران ڈکیتی ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.