7 فروری 2013
وقت اشاعت: 4:50
لاہور:ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روزمیں داخل
اے آر وائی - لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔ ینگ ڈاکٹروں نے جیل روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ مطالبات پورے ہونے کا انتظار کتنا مہنگا پڑ رہا ہے۔
گوجرانوالہ تشدد کیس میں گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور تبادلے اور معطلیاں رکوانے کے لئے کی جانے والی ہڑتال کی اب سب سے پہلی وجہ مریضوں کے لئے مفت علاج کی سہولت مہیا کروانا بتائی جارہی ہے اور بھوک ہڑتال کو ملتان میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر جاوید آہیر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ادھر ینگ ڈاکٹرز گلوکوز کی بوتلیں لگوا کر اپنا شوگر لیول برقرار رکھنے کی کوشش تو کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہسپتال کی ایمرجنسی کا رخ کرنا پڑ جاتا ہے۔
ڈاکٹر اجمل ینگ ڈاکٹر ڈاکٹر ناصر عباس ترجمان ینگ ڈاکٹرز اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں ینگ ڈاکٹروں کی حمایت کر رہی ہیں اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں جا کر حکومتِ پنجاب کی کارکردگی پر کڑی تنقید بھی کر رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ رہنما جماعتِ اسلامی ینگ ڈاکٹروں نے مطالبات منوانے کے لئے جیل روڈ پر دھرنا بھی دیا۔