تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:56

ڈاکٹرز پرتشدد کیس:ینگ ڈاکٹرز کی ضمانت منظور

اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس تشدد کے الزام میں گرفتار سات ڈاکٹروں کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان دو دولاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔



لاہور ہائیکورٹ نےایم ایس گوجرانوالہ پرتشدد کرنے کے الزام میں گرفتارسات ڈاکٹروں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دو دولاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔گرفتار ہونے والےینگ ڈاکٹرزنے سول اسٹرکچر،کنٹریکٹ میں توسیع کرنے اور انکوائری کے خلاف گوجرانوالہ میں میڈیکل سپرنٹینڈٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔



ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیاکہ پنجاب حکومت ینگ ڈاکٹرز کے خلاف بدنیتی پرمقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کسی سینیئر پر تشدد نہیں کیا اور نہ ہی ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.