تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:25

کراچی:ٹارگٹ کلنگ اورپرتشددواقعات،9افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں مزید نو افراد جان کی بازی ہار گئےِ، کارساز کے قریب گاڑی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔



کراچی کے علاقے گلبہار پیتل گلی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،گارڈن چڑیا گھر کے قریب سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جن کی شناخت پینتالیس سالہ مولا بخش اور اٹھائیس سالہ بلال کے نام سے ہوئی، پرانہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،نارتھ کراچی سیکٹر ٹومیں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کردی جس سے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔



سولجر بازار میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب علی الصبح کار ساز کے قریب نجی کالج کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.