تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:15

بھلوال:تین ماہ کا بچہ اغوا کرنے والی خاتون قبرستان سے گرفتار

اے آر وائی - بھلوال میں جادوٹونے کےلئے تین ماہ کا بچہ اغوا کرنے والی بے اولاد خاتون کو قبرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملکوال کی سید فیملی سے تعلق رکھنے والی شہناز نامی خاتون رشتہ داری کا بہانہ کرکے عصمت کالونی بھلوال کے محنت کش اللہ یار کے گھر داخل ہوئی اور انہیں سسرالی رشتہ دار ظاہر کیا جس پر گھر میں موجود گلاں بی بی اس کےلئے باورچی خانے میں چائے بنانے لگی،چند منٹ بعد جب اس نے بچے کی کوئی آواز نہ سنی تو بچے کو دیکھنے کمرے میں آئی ۔ ملزمہ شہناز اس کا تین ماہ کا بچہ لے کر فرار ہو چکی تھی اس کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزمہ کی تلاش شروع کی ۔



پولیس نے اطلاع ملتے ہی اردگردچھان بین شروع کردی۔ قبرستان پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ ملزمہ نے بچے کے گرم کپڑے اتار کر اسے قبر پر لٹا رکھا ہے جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بچہ برآمد کرلیا اور بچے کو اس کی ماں کے حوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.