تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:45

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

اے آر وائی - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں کہرپڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں سردی کی شدت دوسے تین روز تک جاری رہے گی۔



آج ملک مین کم سے کم درجہ حرارت اس طرح رہے،اسکردومنفی بارہ، استور اور پارہ چنار منفی گیارہ، کالام منفی دس، گوپس منفی سات،قلات منفی چھ، دیراورمالم جبہ منفی پانچ، ہنزہ دروش ، راولاکوٹ منفی چار، میرخانی، گلگت منفی تین اورمنفی میں منفی دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



جبکہ اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت لاہور تین، کراچی دس، پشاورچار، کوئٹہ منفی پانچ، مظفرآباد چار، گلگت منفی تین، فیصل آباد پانچ، ملتان آٹھ اورحیدرآباد کا درجہ حرارت نوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.