تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:56

پشاور میں سینئر وکیل قتل

اے آر وائی - پشاور گل بہار میں سینئر وکیل ملک جرار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملک جرار آج صبح اپنے گھر سے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ پر دی جس کے نتیجے دو گولیاں ان کے سر اور سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تاہم بچے مکمل طور پر محفوط ہیں۔



واقعہ کے بعد پولیس نے گل بہار کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.