تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:36

اورنگی ٹاوٴن : موبائل پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

اے آر وائی - کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ افرادزخمی ہوئے تھے۔



اورنگی ٹاوٴن میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بدر چوک پر واقع مومن آباد تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے ایک پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔



دستی بم حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد تھانے کے قریب نصب تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب ایک موبائل وہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے میں بال بیرنگ، چھرے اور کیلیں استعمال کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.