8 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:36
شاہ رخ جتوئی کے میڈیکل بورڈ میں ایک ممبر کا اضافہ
اے آر وائی - شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے میڈیکل بورڈ میں ایک ممبر کا اضافہ کردیا گیا ہے،میڈیکل بورڈ میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شاکر کو شامل کرنے کے احکامات بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فرحت مرزا نے دیئے تھے۔ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق چھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ایک ڈینٹل سرجن ڈاکٹر مظفر صدیقی پہلے سے موجود تھے لیکن اب ڈاکٹر شاکر کو شامل کرنے کے بعد میڈیکل بورڈ سات ممبران پر مشتمل ہوگیا ہے۔
شاہ رخ جتوئی کا طبی معائنہ چھ فروری کو سروسز اسپتال میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا تھا جہاں شاہ رخ کے دانتوں کا ایکسرے بھی کیا گیا تھا جس میں شاہ رخ جتوئی کے بتیس دانت اور چاروں عقل داڑیں مکمل تھی تاہم اس میڈیکل رپورٹ کا ہفتے کے روز بورڈ ممبران ایک بار پھر تفصیلی جائزہ لینے کے بعد عدالت میں حتمی رپورٹ پیش کرینگے ۔