8 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:55
ینگ ڈاکٹرز میٹرو بس کی افتتاحی تقریب کا گھیراؤ کرینگے
اے آر وائی - ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 10فروری کو میٹروبس کی افتتاحی تقریب کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز پانچ روز سے لاہور سروس اسپتال کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔
آج ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی بے حسی کے نتیجے میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیا جائے گا۔ بھوک ہڑتالی ڈاکٹرز سٹیچرز اور ویل چئیر ز پر میٹرو بس کے افتتاحی مقام پر پہنچیں گے،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری رکھیں گے۔