تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:47

چودہ فروری کو اسلام آباد میں اے پی سی طلب کی ہے،میاں افتخار

اے آر وائی - خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے چودہ فروری کو اسلام آباد میں آل پارٹیزکانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرشرکت کرینگے۔



نشترہال پشاورمیں تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ سینر وزیر بشیربلورکی شہادت کے بعد طلب کی جانیوالی اے پی سی پراتفاق رائے ہوچکا ہے۔ اے پی سی کے انعقاد کے بعد صدرمملکت آصف علی زرداری اورعسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی جائےگی۔



میاں افتخارحسین نے مذاکرات کے حوالے سے طالبان کی جانب سے پیش رفت ظاہرکرنے کوسراہا اورکہا کہ دہشت گردی کے مسلے کا مذاکرات کے زریعے حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں آئندہ سیٹ اپ میں نگران وزیراعلی غیرجانبدارہوگا نگران سیٹ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.