9 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:5
کراچی:فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں وکیل سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے ڈالمیا کےعلاقے شانتی نگرمیں سرچ آپریشن کرکے چھ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
کراچی میں قتل و غارت گری کاسلسلہ نہ تھم سکا۔ گلستان جوہر بلاک سترہ میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے ایم ایم طارق ایڈووکیٹ کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نےوکیل کو فلیٹ کی پارکنگ میں قتل کیا۔کراچی بار کے صدرنعیم قریشی کا کہنا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں مدد کرنے والے خود انصاف کے طلبگار ہیں ۔ وکیل کے قتل کےخلاف وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نارتھ کراچی گبول ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، مسلح افراد نے ایم اے جناح روڈ پردکان پہ فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔بلدیہ ٹاؤن موچکو تھانے کی حدود میں فائرنگ سے فاضل کریم نامی شخص ابدی نیند سوگیا ۔ پولیس نےڈالمیاکے علاقے شانتی نگرمیں سرچ آپریشن کیا۔۔۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چھ افراد کو گرفتار کیا۔ ۔پولیس نے دعویٰ کیاہےکہ گرفتارافراد میں مفروراور اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔