تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:16

پشاور:تشدد اور فائرنگ سے چھ افراد ہلاک

اے آر وائی - پشاور کے علاقے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے صبح سویرے چار لاشیں ملیں، گورنر ہاؤس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔



پشاور میں تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے بدھو ثمر باغ سے چار نوجوانوں کی لاشیں ملیں ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے چاروں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیں۔ مقتولین کی شناخت شاہنواز ،منصور، مثل خان اور شاہ آغا کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او پہاڑ پورہ کے مطابق چاروں مقامی تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔



پولیس نےمقدمہ درج کرکےملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ فائرنگ کے دوسرے واقعے میں گورنر ہاوس کے قریب باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق دو نوں افراد کچہری جا رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.