9 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:5
لاہور:غیرحاضری پر مزید55 ڈاکٹرز برطرف
اے آر وائی - لاہور میں محکمہ صحت پنجاب نے طویل عرصے سے غیرحاضر پچپن ڈاکٹرز کو معطل کردیا۔ مزید دو سو ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ صحت پنجاب کی غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔ غیرحاضری پر مزید پچپن ڈاکٹرز کو نوکری سے برطرف کر دیاگیا۔انتظامیہ نے طویل عرصے سے غیرحاضر مزید دو سو ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق معطل ڈاکٹرز کو پہلے متعدد بار طویل غیر حاضری پرشوکاز نوٹسز دیئے گئے لیکن ڈاکٹرز نے فرائض کی انجام دہی میں مسلسل کوتاہی کی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ڈاکٹرز کی اسپتالوں میں غیر حاضری سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے بھی نوے ڈاکٹرز نوکری سے نکالےجاچکے ہیں۔