تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:27

ڈیرہ مراد جمالی:زمین کے تنازعے پر تصادم، دو ہلاک

اے آر وائی - ڈیرہ مرادجمالی کے قریب ربیع کینال کے مقام پرزمین کے تنازعے پر دوگروہوں میں تصادم دوافرادہلاک دوزخمی۔



ڈیرہ مرادجمالی کے قریب ربیع کینال کے مقام پر گوٹھ ندیم احمد رئیسانی میں بادینی اوررئیسانی قبائل میں گمسان کی لڑائی جس میں جدیداسلح کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دوافرادمشتاق احمد بنگلزئی اورقدیربنگلزئی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں نجمہ بی بی اوررضامحمد مگسی شامل ہیں۔



پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور حالات کواپنے کنٹرول میں لےلیا ندیم احمد رئیسانی کے مطابق بادینی قبائل نے ہمارے مورچے پرحملہ کیا اوراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.