9 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:45
افروز فارما کے مالک اور منیجر کی ضمانت میں توسیع
اے آر وائی - لاہور کی سیشن عدالت نے افروز فارما کے مالک نادر فیروز اور مینیجر شکیل ناگرکی عبوری ضمانت میں بارہ فروری تک توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گنجانہ نے کیس کی سماعت کی ۔نادر فیروز اور شیکیل ناگر کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ پشاور میں سینئر وکیل کے قتل کے خلاف وکلا آج ہڑتال پر ہیں لہذا کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں بارہ فروری تک توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نادر فیروز کے وکیل ضمانت کے حوالے سے آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں تاکہ عدالت ضمانت کو مستقل کرنے کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنا سکے۔