9 فروری 2013
وقت اشاعت: 15:32
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق7 زخمی
اے آر وائی - کراچی میں آج بھی مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن رام سوامی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چالیس سالہ عابد حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تھانہ حب چوکی کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تاہم لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی،گلبہار کے علاقے میں گھات لگائے ملزمان نے قمر رضا کو گولیاں مار کرقتل کردیا ،مقتول کی ہلاکت کے بعد رضویہ اور گولیمار کے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ادھر شاہراہ فیصل پر عائشہ بوانی کے قریب گولی لگنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
اورنگی ٹاون کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوئی جوہرآباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا ٹی گراونڈ کے قریب سے رضا قادری نامی نوجوان کی بوری بند لاش ملی ۔ اورنگی ٹاون تیرہ نمبر، ملیر بکرا پیڑی، منگوپیر، ایم اے جناح روڈ اور کلفٹن میں فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے۔