10 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:30
کراچی،رات گئے دو سیکیورٹی گارڈ ہلاک کر دیئے گئے
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ جان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی تھے جن کی شناخت گلفراز اور عقیل زر کے نام سے ہوئی ہے ،جو گارڈن شو مارکیٹ کے علاقے میں دو مختلف عمارتوں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کررہے تھے، دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔