10 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:1
ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال ساتویں روز میں داخل
اے آر وائی - ینگ ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہو گئی۔ ینگ ڈاکٹر وں نے اب میٹرو بس کے افتتاح پر احتجاج کی پالیسی بھی بدل دی۔ حکومت اس بار لچک دکھانے کو تیار نہیں۔
ینگ ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کو چھ دن گزر گئے۔ بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرزمتبادل ڈاکٹروں کو نڈھال ڈاکٹروں کی جگہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بٹھانے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ حامد بٹ سرپرستِ اعلی ینگ ڈاکٹرز ادھر ینگ ڈاکٹروں کا میٹرو بس کے افتتاح پر احتجاج کا فیصلہ بھی ڈگمگا گیا ہے۔کہتے ہیں جائیں گے ضرور لیکن بدمزگی نہیں کریں گے۔ ورنہ معاملہ خراب ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹرعامربندیشہ صدر ینگ ڈاکٹر پی آئی سی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ینگ ڈاکٹروں کی حالت کمزور ہے۔ ادھر حکومت کا بھی اس بار لچک دکھانے کا ارادہ نظر نہیں آتا۔