تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30

کراچی:فائرنگ سے مزید ایک شخص جاں بحق،کشیدگی برقرار

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔شہر کے مختلف حصوں میں فائرنگ سے کشیدگی برقرار ہے.



پی آئی ڈی سی کے قریب گذشتہ دنوں زخمی ہونے والے شخص اسپتال میں دم توڑ گیا ۔پان منڈ ی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سابق یوسی ناظم کی ہلاکت کے باعث کھارادر رنچھوڑ لائن ،لیمارکیٹ ،جامع کلاتھ اور اطراف کے علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے اور بعض مقامات پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے بعد دکانوں کو بند کرادیا گیا ہے ۔



شہر کے مختلف حصوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے گذشتہ روز چوبیس گھنٹوں میں چودہ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا. اب سے کچھ دیر قبل رنچھوڑ لائن میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
آپ آخری مضمون پر ہیںکراچی:دوہرے قتل کے واقعات میں اضافہ دس افراد لقمہ اجل بن گئے
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.