1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:31
دادو: سرکای زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن
اے آر وائی - دادو: دادو میں دادو کینال کہ پشتوں پر کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔
آبپاشی انجینئر دادو حبیب اللہ کابرو، تعلقہ ایڈمنسٹریٹر امداد علی ڈاوچھ اور، ٹی ایم او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن شروع کرکے تجاوزات کو گرادیا جبکہ دس ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔