1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:47
ناقص انتظامات پر چیئرمین تعلیمی بورڈپنجاب برطرف
اے آر وائی - لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹرک کے امتحان میں ناقص انتظامات کی شکایات پر چیئرمین تعلیمی بورڈ کو برطرف کردیا ۔ ادھر اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چئیرمین انوار احمد زئی نے میٹرک بورڈ کی اضافی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چوہدری حفیظ کی جگہ ڈاکٹر اشرف کو تعلیمی بورڈ پنجاب کا نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ ادھر کلر سیداں بینک سے امتحانی کاپیاں چرانے پر بورڈ کے تین اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انظار زیدی کی جانب سے رخصت پر جانے پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے ثانوی بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔