تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:48

کراچی: نشانہ وار قتل کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں نشہ وار قتل اور فائرنگ کے واقعات میں منگل کے روز مزید چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔



نارتھ کراچی سیکٹر الیون ایف کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی گولیوں کی زد میں آکر رئیس نامی ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زاہد نامی شخص شدید زخمی ہوا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ قائد آباد میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ سچل کے علاقے میں سوزوکی گاڑی پر فائرنگ سے اسماعیل نامی شخص ہلاک ہوا جبکہ گارڈن اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.