1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50
چیچہ وطنی : موٹر سائیکل کھائی میں جاگری ،تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - چیچہ وطنی : چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں موٹرسائیکل گہری کھائی میں گرنے سے محنت کش، اس کا بیٹا اور بیوی ہلاک ہوگئے۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 29گیارہ ایل کا رہائشی برکت مسیح اپنی اہلیہ اور پچیس سالہ بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر شہر کے اسپتال میں داخل عزیزہ کیلئے کھانا لے کر جارہے تھے۔کہ چک 26موڑ کے قریب موٹرسائیکل تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں گرگئی جس کی وجہ سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چک نمبر 24 اور 26 کے درمیان خطرناک موڑ ہیں۔ جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیتی۔