تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:48

عازب امتیازکو حساس اداروں کےاہلکاروں نےاغواءکیا،اہل خانہ

اے آر وائی - کراچی: کراچی سے لاپتہ ہونیوالے عازب امتیا زقدوائی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عازب امتیازکو نمازفجر کی ادائیگی کیلئے جاتے ہوئے مبینہ طور پر حساس اداروں کے اہل کاروں نے اغوا کیا۔



گلشن حدید سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عازب امتیاز قدوائی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ حساس ادارے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائینگے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عازب کو گلشن حدید سے نماز فجر کے وقت اغواء کیا گیا۔ انھوں نے چیف جسٹس اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حساس اداروں کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے بازیاب کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.