3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:8
بکھر:قبروں سے آدم خور گروہ گرفتار
اے آر وائی - بکھر : دس سال سے قبروں سے میتیں نکال کر گوشت کھانے والے گروہ کے اراکین کو پولیس تھانہ صدر دریاخان نے گرفتار کرلیا۔ بھکر کی تحصیل دریاخان کے علاقہ کہاوڑ کلاں کے رہائشی نور حسین کی 24سالہ بیٹی سائرہ بی بی گزشتہ رات فوت ہوگئی جس کو اس کے لواحقین نے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔
صبح لواحقین قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گئے تو قبر کھلی ہوئی تھی۔ لواحقین نے شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے قبر کے قریب پاؤں کے نشانات کے ذریعہ ملزمان عارف اور فرمان کو ٹریس کرلیا۔ ان کے گھر سے مردہ جسموں کی باقیات،کفن اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم عارف کا کہنا تھا کہ وہ دس سال سے یہی کام کر رہے ہیں اور انسانی جسم کے علاوہ مردہ کتے بھی کھاتے ہیں ۔