3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:54
کراچی : لیاری اورشاہراہ نور جاں سے دو لاشیں برآمد
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں دو افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں پھینک دی گئیں ۔ لیاری میں چاکیواڑہ کے علاقے سے دو بوری بند لاش ملی جس کی شناخت نصر اللہ خان کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق اے این پی سے تھا اور وہ یوسی 2کا سابق صدر تھاجبکہ شارع نور جہاں سے نوید انجم کی لاش ملی جیسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ مقتول سنی تحریک کا سیکٹر انچارج کا بھائی تھا۔