تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:8

کراچی میں تین ماہ کے دوران 260افراد کا نشانہ وارقتل:ایچ آرسی

اے آر وائی - کراچی: انسانی حقوق کمیشن نے کہاہے کہ کراچی میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں دوسو ساٹھ افراد کو نشانہ وارقتل کیا گیا۔ ان میں سے اناسی افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہیں۔



انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری سے مارچ تک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 169عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔



رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں قتل ہونیوالوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے چھیالیس ، پیپلزپارٹی کے بارہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے بارہ ، ایم کیو ایم حقیق کے آٹھ ، سنی تحریک کے چار اور دیگر پارٹیوں کے کارکن شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.