5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:30
ڈی جی خان:پولیس موبائل پر فائرنگ،ایس ایچ او شہید
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب پولیس وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ کالا صفدر بوزدار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تونسہ بائی پاس کے علاقے میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں کی اطلاع پر پولیس موبائل اس طرف جاری تھی کہ اس دوران وہاں گھات لگائے بیٹھے ڈاکوؤں نے وین پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ او صفدر بوزدار موقع پر شہید جبکہ سب انسپکٹر نصراللہ اور سپاہی مشتاق حسین زخمی ہوگئے۔ شہید ایس ایچ او کی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔