5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:56
راولپنڈی: فوجی کالونی سے ایک مبینہ دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی کی فوجی کالونی سے پولیس آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد ہوا ہے۔ اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔