6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:2
بلوچستان میں بجلی کا بحران برقرار
اے آر وائی - کوئٹہ : بلوچستان میں بجلی کا بحران برقرار ہے۔ صوبے کوایک ہزارمیگاواٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔
متاثرہ ٹاورز کی مرمت کے باوجودصوبہ بھرمیں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ کیسکوکے مطابق بلوچستان میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے جس کے باعث کوئٹہ میں آٹھ گھنٹے،ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں سولہ گھنٹے جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں عوام
کی جانب سے احتجاج ومظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔