تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:49

فیصل آباد:ڈاکٹرز ہڑتال،ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی

اے آر وائی - فیصل آباد: فیصل آباد کے الائیڈ استپال میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ایک اور مریض طبی امداد نہ ملنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ جس کے بعد اسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔



ادھر لاہور کےسب سے بڑے سرکاری اسپتال میں خاتون ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔ پنجاب بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سینتیس ویں روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے دوران فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں گردوں کے مرض میں مبتلا نوجوان کو تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا۔



لیکن بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ اادھر لاہور کےسب سے بڑے سرکاری اسپتال میو میں خاتون ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔



خاتون کے نجی اسپتال میں زچگی کے دوران غلط انجکشن لگنے گردے فیل ہوگئے تھے۔ جس کے بعد خاتون کو میواسپتال میں داخل کرایاگیا ۔ جہاں خاتون ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ زندگی کی بازی ہار گئیں ۔ خاتون کے ورثاء کاکہناہےکہ ڈاکٹرز نے مریضہ کوئی توجہ نہیں دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.