6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:28
لاہور:ٹاؤن شپ میں بزرگ میاں بیوی کاپراسرار قتل
اے آر وائی - لاہور: ٹاؤن شپ لاہور کے علاقہ اے ون میں بزرگ میاں بیوی کو پراسرار انداز میں قتل کردیا گیا۔92 سالہ امداد علی شاہ اور ان کی اہلیہ 85 سالہ عطیہ بی بی کو دن دیہاڑے گھرمیںقتل کیا گیا۔ بیٹا عباس شاہ جب گھر پہنچا تو دونوں دم توڑ چکے تھے۔
مقتولین کے دو بیٹے امریکہ، ایک اسلام آباد اور ایک ان کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ تاہم بیٹے شہباز علی شاہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قاتل ان کا جاننے والا ہوسکتا ہے۔ آلہ قتل برآمد کرکے لاشیں مردہ خانہ جمع کرادی گئی ہیں۔