7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:18
کراچی : صدر میں معمولی دھماکا ، تین افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں ہلکی نوعیت کے دھماکے میں میں 3 افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ایس ایس پی صدر ارشاد کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع ریمبو سینٹر کے قریب معمولی نوعیت کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ڈی آئی جی اقبال محمود نے بتایا ہے کہ واقع کے بعد علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔