8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:51
کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی، چالیس افراد گرفتار
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے موچکو میں ایف آئی اے نے بس پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر ایران جانے والے چالیس افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اےکےایڈیشنل ڈائریکٹرآصف اعجاز شیخ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مند بلو کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والےچالیس افراد کو گرفتار کیا جن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد سمیت افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ افغان باشندوں کےپاس پاکستانی شہری ہونے کی کوئی شناخت نہیں ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ان تمام افراد کے خلاف ایمیگریشن ایکٹ اور فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائینگے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔