تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:7

کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرالراورٹیکسی میں تصادم،چھ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ چمن شاہراہ پر جلوگیر موڑ پر چمن جانے والی مسافر ٹیکسی اور نیٹوسپلائی ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں چھ مسافر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹیکسی نیٹو سپلائی ٹرالر کے نیچے گھس کر کچلی گئی جس میں سوار مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔



جاں بحق افراد جن کا تعلق چمن سے ہے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں کرکے ٹیکسی کا ملبہ نکالا گیا اور لاشیں کوئٹہ روانہ کردی گئیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.