8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:15
سکھر: پولیس کی مختلف کاروائی دو ملزمان گرفتا راسلحہ بر آمد
اے آر وائی - سکھر : پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاراوائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کار بر آمد کرلی۔
بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر سکھر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف مکامات پر چھاپے مار کاروائیاں کرکے کار چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہ کے دو افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چھینی گئی کار اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں سے محمد یونس میرانی جو کہ سکھر ریجن میں پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا جس پر سندھ حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس گروپ میں شامل ممحمد علی چانگ چوری کی گاڑیوں کا ڈیلر تھا۔