8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:27
سکھر میں آباد گاروں کا جی ایس ٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج
اے آر وائی - سکھر: کسان بورڈ سندھ کےزیر احتمام ڈیزل، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جی ایس ٹی ٹیکس لاگو ہونےکےخلاف آباد گاروں نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
ٹیکس ھٹاؤ زراعت بچاؤ کے عنوان تلے سندھ کسان بورڈ کے آباد گاروں نے ھاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر سکھر پریس کلب کے سامنے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پرکسان بورڈ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسو، ڈاکٹر خدا بخش، خالد کھوسو، حزب اللہ جکھرو اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت نےکسانوں پرجی ایس ٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس عائد کرکے انہیں زندہ قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے رہنماؤں نے کہ اکہ کسان کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔