8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:27
شورکوٹ:سلطان باہو ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی
اے آر وائی - شورکوٹ: شورکوٹ کے قریب سلطان باہو ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ تاہم تمام مسافر معجزانہ طور محفوظ رہے۔
ٹرین شورکوٹ سے لاہور جارہی تھی۔
روانہ ہو نے کے کچھ ہی دیر بعد ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ گاڑی کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے تمام مسافر معجزانہ طور محفوظ رہے ،حادثہ کی خبر ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی۔بعد میں مسافروں کو دوسری بوگیوں میں سوار کروا کر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ جبکہ ٹریک کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔