10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:22
کراچی: بھتہ مافیا کےخلاف گڈز ٹرانسپورٹرزکا احتجاجی مظاہرہ
اے آر وائی - کراچی : بندرگاہ سے سامان لے جانیوالے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھتے کی وصولی کیخلاف کسٹم آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا.
اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی مدد نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں سے ٹرانسپورٹرز کو پرچیاں بھیجی جارہی ہیں جس میں بھتے کی رقم کا اندراج ہوتا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا نے بھتہ نہ دینے پر ایک ٹرانسپورٹر کو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ اگر بھتہ مافیا کا سدباب نہ کیا گیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائیگی۔