تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کی برطرفی کے بعد سول ہسپتال اور بی ایم سی میں پولیس اور اے ٹی ایف کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔



سرکاری ہسپتالوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی۔ سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، فاطمہ جناح ہسپتال اور بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز آج بھی غیر حاضر ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مریض مایوس واپس لوٹ رہے ہیں۔



ذرائع کے مطابق برطرفی کے احکامات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس میں گورنر اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ بھی شامل ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.