تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57

اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز کل سے ہوگا

اے آر وائی - کراچی: ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ کہیں ڈھائی اور کہیں تین ماہ کی چھیٹوں پر بچے بہت خوش ہیں ۔



کراچی ، پشاور، اسلام آباد ،ملتان سمیت دیگر شہروں میں موسم گرما کی تعطیلات پر بچوں کے پاوں زمین پر نہیں ٹک رہے ہیں۔ کراچی کے بچوں کا کہنا ہے کہ وہ موسم گرما کی چھٹیوں میں تفریح کرنے کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی بھرپور توجہ دیں گے۔



پشاور میں موسم گرما کی تعطیلات کل سے شروع ہورہی ہیں جو اکتیس اگست تک جاری رہیں گی۔ جب کہ وفاقی دارلحکومت میں طلبہ کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات تاخیر سے ہونی چاہیئے تھیں تاکہ اگست کی چھٹیوں میں رمضان المبارک مزے سے گذار پاتے۔



ادھر ملتان میں طلبہ موسم گرما کی تعطیلات پر خوش تو ہیں لیکن یہ خوشی مجبوری کے باعث ادھوری رہ گئی ہے۔ ملتان کے بعض اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگائے گئے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے بچوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ صبح سات سے دس بجے تک سمر کیمپ جوائن کریں ورنہ ان کا نام اسکول سے کاٹ دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.