1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
غوث پور:پرانی دشمنی پردوگروہوں میں خونریزتصادم،تین ہلاک
اے آر وائی - غوث پور: غوث پور میں پرانی دشمنی پردو گرہوں میں خونریز تصادم میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئےجھگڑے کے باعث دونوں جانب سےفائرنگ اورراکٹ لانچرکااستعمال گزشتہ آٹھ گھنٹوں سےجاری ہےجس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمی جائے وقوع پرپڑے ہیں جبکہ کشمور پولیس تاحال جائے وقوع پر نہ پہنچ سکی تاہم تین سو پانچ دیہات خالی ہوچکے ہیں۔