1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
رکن اسمبلی علیم الرحمان کےاغواکافوری نوٹس لیاجائے،ایم کیوایم
اے آر وائی - کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کےاراکین سندھ اسمبلی نے صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی پرانی سبزی منڈی سےرکن سندھ اسمبلی علیم الرحمان کےاغواء کافوری نوٹس لیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےعامر معین پیرزادہ، عبدالمعید فاروقی نےکہا کہ کراچی میں پرانی سبزی منڈی، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، کٹی پہاڑی، ایمپریس مارکیٹ اور دیگر علاقے شہریوں کیلئے نوگو ایریا بن گئے ہیں۔
ایم کیوایم صبر و برداشت سے کام لے رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب علیم الرحمان اور ان کے دو سپاہیوں کو اغو ا کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ رکن اسمبلی کے اغوا اور تشدد کا فوری نوٹس لیں ۔