تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:58

ذوالفقار مرزا کی رخصت میں ایک ماہ کی توسیع

اے آر وائی - کراچی : سندھ حکومت نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا کی رخصت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقارمرزا کی رخصت میں تیس یوم کااضافہ کردیا گیا ہے۔



نوٹی فیکیشن کے مطابق وہ نجی مصروفیات کی بناء پر فرائض انجام دینے سے قاصر ہیں۔ ذوالفقارمرزا کو چھ اپریل کوایک ماہ کی رخصت دی گئی تھی جبکہ ان سے وزارت داخلہ, جیل خانہ جات اور جنگلات کاقلمدان وزیراعلیٰ کو منتقل کردیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.