تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:58

کراچی:نشانہ وارقتل میں ملوث کالعدم تنظیم کےچارکارکن گرفتار

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے وابستہ چار خطرناک ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔



ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق ماڑی پور حب ریورروڈ سے چار ملزمان منور عرف بلال ، محمد شاہد ، خواجہ طلعت اور محمد علی کو گرفتار کرکے دو کلاشنکوف ، ایک رائفل ، ٹی ٹی پستول اور ایک مسروقہ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔ چودھری اسلم کے مطابق ملزمان نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، صنعتی ایریا گودھرا کے علاقوں میں مخالفین کے پانچ افراد کے قتل اور اغواء میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.