تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:39

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

اے آر وائی - لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان موسم بدستور گرم رہے گا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پنجاب بھر میں گذشتہ کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری تھی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔



لاہور ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد،بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا سلسلہ گرج چمک کے ساتھ جاری ہے۔بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں منگل کی شب مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جوکافی دیر تک جاری رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.