تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:27

سکھر: سات سالہ بچی ونی، گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج

اے آر وائی - سکھر: ڈی پی او سکھر نے سات سالہ بچی کو ونی کرنے کی اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے کارروائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے چار خواتین، قاضی سمیت گیارہ بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ واقعے میں ملوث دو افراد کی تلاش جاری ہے ۔



دوروز قبل سات سالہ بچی کو ونی کرکے رات کے اندھیرے میں زبردستی اس کا نکاح پڑھایا گیا۔ اے آروائی نیوز پرخبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او سکھر اعتزاز گورایہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چار خواتین، نکاح پڑھانے والے مولوی سمیت گیارہ بااثر افراد کے خلاف رات گئی تھانہ سی سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دوافراد کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.