1 جون 2011
وقت اشاعت: 16:21
چنیوٹ: بارود فیکٹری میں دھماکہ، چار مزدور جاں بحق
اے آر وائی - چنیوٹ : چنیوٹ کی مقامی بارود فیکٹری میں دھماکہ سے چار مزدور جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے. لاہور روڈ پر پہاڑ توڑنے کے لیے بارود بنانے والی فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں وہاں موجود مزدور مبشرحسین ، محمداسلم ، ناصر علی اور جعفر حسین موقع پر جاں بحق جبکہ چار مزدور زخمی ہوگئے ۔دھماکے سے فیکٹری کے کمروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔زرائع کے مطابق دھماکہ غفلت کے باعث پیش آیا۔